اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لندن سے شائع ہونے والے اخبار الحیات نے آج کی اشاعت میں لکھا ہے کہ سعودی عرب میں وہابیوں کے خلاف بڑھتی ہوئی ناراضگی کے ساتھ ہی ایک سعودی باشندے نے ریاض میں سعودی عرب سے وابستہ وہابیوں کے ایک مرکز کو آگ لگادی، جس کے نتیجے میں اس مرکز کو شدید نقصان پہنچاہے۔ اخبار الحیات کی رپورٹ کے مطابق وہابیوں کے اس مرکز کی عوام کی زندگيوں میں بے جا مداخلت اور انتہاپسندانہ نظریات باعث بنے ہیں کہ سعودی عرب کے باشندوں کے درمیان وہابیوں کی بہ نسبت ناراضگیوں میں اضافہ ہو اور سعودی معاشرے کی اکثریت منجملہ سعودی عرب کی خواتین وہابی نظریات سے شدید بیزار ہوجائیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے ذرائع نے اس آتشزدگی کے واقعہ کو اتفاقی قرار دیتے ہوئے دعوی کیا ہےکہ ایک نفسیاتی بیمار نے اس مرکز کو آگ لگائی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲